پولیس اہلکاروں پر سخت پابندی عائد کر دی گئی
- 05, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : لاہور کی اہم شاہراہوں پر پولیس اہلکاروں پر شہریوں سے لفٹیں لینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ڈی آئی جی پی ایچ پی نے لفٹس لینے پر پابندی کا حکم جاری کر دیا۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ رنگ روڈ، جی ٹی روڈ اور موٹروے پر لفٹ لینے والوں کو معطل کر دیا جائے گا۔مراسلہ کے مطابق افسران شاہراہوں پر گاڑیاں روک کر لفٹیں لیتے نظر آتے ہیں، ایسا کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی۔
دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے شہریوں کی سہولت کے لیے پولیس ون فائیو اینڈرائیڈ ایپ کا افتتاح کیا۔ شہریوں کو جرائم کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے کراچی پولیس نےان کی بروقت مدد کے لیے اینڈرائیڈ ایپ لانچ کر دی ہے جسے اپنے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
افتتاحی تقریب میں ’مددگار پولیس ایپ‘ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اور بتایا کہ شہری اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں، جس کی مدد سے پولیس کال کرنے والے کی لوکیشن معلوم کر کے بروقت رابطہ کر سکتی ہےاور مدد کے لیے پہنچیں گے۔
اس ایپ کی مدد سے شہری کسی بھی واقعے کی بروقت اطلاع دے سکتے ہیں، ہر شہری گوگل پلے سٹور سے مددگار پولیس ایپ آسانی سے ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔
تبصرے