مولانا فضل الرحمان کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط

مولانا فضل الرحمان

نیوز ٹوڈے :   جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھ دیا۔جے یو آئی (ف) کے ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں مبارک ثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جلد جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ تفصیلی فیصلہ جلد جاری کیا جائے تاکہ پاکستان کے مسلمان پوری طرح مطمئن ہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے خط میں مالیاتی نظام میں سود کے خلاف اپیلوں کو جلد نمٹانے کی بھی درخواست کی۔انہوں نے لکھا کہ وفاقی شرعی عدالت نے 5 سال میں مالیاتی نظام کو سود سے پاک کرنے کا حکم دیا تاہم فیصلے کے خلاف مختلف بینکوں کی اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔

 

یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے مبارک ثانی کیس میں وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 6 فروری اور 24 جولائی کے فیصلوں سے متنازع پیراگراف حذف کر دیے تھے تاہم تاحال اس کا تحریری فیصلہ جاری نہیں کیا گیا۔

کیس کی سماعت کے دوران مولانا فضل الرحمان نے عدالت میں کہا کہ آج آپ سب شکایات کا ازالہ کر رہے ہیں، اگر آپ مبارک ثانی کو ضمانت کا مستحق سمجھتے ہیں تو الگ بات ہے، توہین آمیز حرکت پر تمام دفعات لگائیں گی، قادیانی نہیں ہیں مسلم ڈیکلریشن کمیٹی کا فیصلہ پارلیمنٹ نے ویب سائٹ پر نہیں ڈالا۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں ۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ مبارک ثانی کا ٹرائل جاری رہنا چاہیے، اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کو مدنظر رکھا جائے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ آپ نے نظرثانی کی درخواست دی، ہم نے فوراً کچھ چھپایا؟

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+