ناسا نے سیکیورٹی میں بڑی خامی کی نشاندہی کرنے پر پاکستانی انجینئر کو ایوارڈ سے نوازا
- 05, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستانی انجینئر شہزاد احمد کو ناسا نے سیکیورٹی کی ایک بڑی خامی کی نشاندہی کرنے پر اعزاز سے نوازا ہے۔امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے پاکستان کے سائبر سیکیورٹی تجزیہ کار شہزاد احمد کو اپنے سسٹمز میں سیکیورٹی کے ایک اہم کمزوری کی نشاندہی کرنے پر اعزاز سے نوازا ہے۔شہزاد احمد نے سوشل میڈیا ایپ لنکڈ ان پر لکھا کہ میں نے ناسا کو ہیک کیا اور ناسا نے مجھے سیکیورٹی کی ایک بڑی خامی کی نشاندہی کرنے پر بہترین تحفہ دیا۔
شہزاد احمد نے اسے ایک اہم سنگ میل اور طویل انتظار کا سفر قرار دیا جبکہ ناسا کی سیکیورٹی ٹیم کے تعاون اوراعتراف پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اور پاکستانی انجینئر احمد اویس کو ناسا کے مریخ 2020 مشن میں تعاون پر بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی تھی۔
تبصرے