مرغی کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں، انڈے بھی مہنگے ہو گئے

مرغی کا گوشت انڈے

نیوز ٹوڈے :    مرغی کا گوشت گزشتہ دو روز سے سستا ہونے کے بعد ایک بار پھر مہنگا ہوگیا، فی درجن انڈے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوگیا، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 562 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 7 روپے کا اضافہ ہوا، گزشتہ دو دنوں میں گوشت کی قیمت میں 22 روپے کی کمی ہوئی۔ زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 374 روپے جبکہ ریٹیل ریٹ 388 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

گزشتہ کئی روز سے انڈوں کی قیمت 301 روپے کی سطح پر برقرار تھی تاہم ایک روپے اضافے سے فی درجن انڈوں کی قیمت 302 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+