پشاور کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال مالی بحران کا شکار، صحت کارڈ کے تحت آپریشن بند

لیڈی ریڈنگ ہسپتال

نیوز ٹوڈے :   پشاور میں صوبہ خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا لیڈی ریڈنگ ہسپتال مالی بحران کا شکار ہو گیا، ہسپتال میں ہیلتھ کارڈ کے تحت آپریشن بھی بند ہو گئے۔ہسپتال میں آپریشن نہ ہونے کے باعث دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر محمد زبیر نے تصدیق کی کہ ہسپتال مالی بحران کا شکار ہے، ادویات کے پیسے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہیلتھ کارڈ کے لیے بھی پیسے نہیں دے رہی، ہیلتھ کارڈ پر ایمرجنسی آپریشن ہو رہے ہیں۔ڈاکٹر زبیر نے کہا کہ ہسپتال کو 90 کروڑ کی بجائے 58 کروڑ دیے جا رہے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+