لوگ بچوں کی صحت کی بات کرتے ہیں، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں کوششیں کی جاتی ہیں، مریم نواز

مریم نواز

نیوز ٹوڈے :   وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تجویز دی ہے کہ بچوں میں غذائیت کی کمی پنجاب کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی سکول نیوٹریشن پروگرام شروع کریں۔ جہاں مایوس کن کوششیں ہو رہی ہیں۔

ڈیرہ غازی خان میں سکول نیوٹریشن پروگرام کے پہلے مرحلے کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لوگ بچوں کی صحت کی باتیں کرتے ہیں لیکن عملی کام نہیں کرتے، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں کوششیں کی جاتی ہیں۔ 

مریم نواز نے کہا کہ حکومت کے وسائل اتنے نہیں ہیں لیکن جتنا ہوسکا کریں گے، پروگرام کے تحت اسکول کے بچوں کو روزانہ دودھ کا ایک پیکٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام سکولوں کے بچوں کو پیٹ بھر کھانا فراہم کرنے کی خواہش ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+