وفاقی حکومت کا 12 ربیع الاول کو عام تعطیل کا اعلان
- 06, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 17 ستمبر بروز منگل 12 ربیع الاول کو عید میلادالنبی کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 17 ستمبر بروز منگل کو ملک بھر میں نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔
تبصرے