وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے عمران خان کی رہائی کی ڈیڈ لائن دے دی

علی امین

نیوز ٹوڈے :   وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین نے عمران خان کی رہائی کے لیے 2 ہفتے کی ڈیڈ لائن دیدی،  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو دو ہفتے میں رہا نہ کیا گیا تو وہ خود انہیں رہا کر دیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ این آر او دینے والے ہار گئے، پی ٹی آئی کے بانی جیل میں بیٹھ کر جیت گئے، 25 کروڑ عوام کو این آر او دینے کا کیا فائدہ ہوا؟ آئین کا احترام نہیں کیا گیا، قانون کو توڑا گیا، انہوں نے کہا کہ ظالم حکمران کے خلاف آواز اٹھانا جہاد ہے، ہم یہ جہاد کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر جیت گئے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+