پی ٹی آئی کا جلسہ، جیبیں کٹ گئیں، کپڑے پھٹے، اچکزئی کا احتجاج
- 09, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اتوار کو پی ٹی آئی کے جلسے میں شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔ بہت سے لوگوں کی جیبیں کاٹ دی گئیں اور بہت سے لوگوں کے کپڑے پھٹ گئے۔ سینئر لیڈر بھی اس صورتحال سے محفوظ نہیں رہ سکے۔ جلسے سے خطاب کے دوران ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بدنظمی پر خوب بھڑاس نکالی۔ محبت اپنی جگہ لیکن تنظیم کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ سٹیج پر آتے ہیں تو کپڑے پھٹے ہوتے ہیں، جیبیں کٹ جاتی ہیں، ایسا ہجوم انقلاب نہیں لا سکتا۔
تبصرے