ریلی کی ڈرون فوٹیج شیئر کریں، عطا تارڑ کا پی ٹی آئی رہنماؤں کو چیلنج

عطاء تارڑ

نیوز ٹوڈے :   وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے سنگ جانی میں پی ٹی آئی کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ ایسا تھا کہ کھودا پہاڑ اورمعلوم ہوا کہ چوہا بھی مر چکا ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کو مسترد کر دیا۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں  لاکھوں لوگ نکلنے والے تھے وہ نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ جلسے کی ناکامی چھپانے کے لیے ایک اور ویڈیو چلائی جا رہی ہے، سچ بتایا جائے، ڈرون فوٹیج شیئر کی جاتی تو اچھا ہوتا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ لیڈر اکیلے بیٹھ کر آئے، قافلہ نظر آیا ہوگا، پی ٹی آئی کا جلسہ ایسا تھا کہ پہاڑ کھود کر چوہا نکلا اور وہ بھی مر گیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+