علی محمد خان نے جلسے میں عمران خان کا پیغام دیا
- 09, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے جلسے سےعلی محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نہ قاسم سوری ہیں نہ مراد سعید، شہریار آفریدی ہیں، انہیں باہر جانے پر مجبور کیا گیا۔ آج پارلیمنٹ کے سامنے ہر قسم کے لوگ جا سکتے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے کارکن نہیں جا سکتے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے کہا کہ سارے ادارے تباہ ہوچکے ہیں، امید سپریم کورٹ سے ہے، اگر قانون سازی کی آڑ میں سپریم کورٹ، عدلیہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تو خان صاحب نے کہا کہ عدالت میں لے جائیں گے۔
تبصرے