پنجاب کے پہلے ماحولیاتی مانیٹرنگ سیٹلائٹ سسٹم نے کام شروع کر دیا ہے

مانیٹرنگ سیٹلائٹ سسٹم

نیوز ٹوڈے :    پنجاب کے پہلے ماحولیاتی مانیٹرنگ سیٹلائٹ سسٹم نے کام شروع کر دیا، سیٹلائٹ سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون کا استعمال کیا گیا۔ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی اور دھویں کے اخراج کے خلاف کارروائی کے دوران ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے 2 فیکٹریوں کو بند کر دیا گیا۔

محکمہ ماحولیات نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر شیخوپورہ روڈ گوجرانوالہ میں 2 فیکٹریوں پر چھاپہ مارا اور بھٹیاں گرا کر فیکٹریوں کو سیل کر دیا۔سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی اور دھوئیں کے اخراج کے خلاف کارروائی کرنے پر ٹیموں کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سموگ آنے سے قبل ایڈوانس ریسکیو مہم مزید تیزی سے چلائی جائے گی۔ان عوامل کو ختم کرنا ضروری ہے جو سموگ کا سبب بنتے ہیں اور ہر سال 25 لاکھ افراد کی جان لے لیتے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+