ملک بھر میں 2 کروڑ 62 لاکھ 6 ہزار 520 بچے سکولوں سے باہر ہیں

بچے

نیوز ٹوڈے :    ملک بھر میں 2 کروڑ 62 لاکھ 6 ہزار 520 بچے سکولوں سے باہر ہیں۔وزارت تعلیم نے تفصیلات ایوان میں پیش کیں، 5 سے 9 سال تک کے 1 کروڑ 774 ہزار 890 لڑکے اور لڑکیاں اسکولوں سے باہر ہیں، 9 سال کی عمر کے 49 لاکھ 72 ہزار 49 لڑکے جب کہ 58 لاکھ 1 ہزار 941 لڑکیاں اسکول سے باہر ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ 10 سے 12 سال کی عمر کے 4,935,484 بچے مڈل اسکول کی تعلیم سے محروم ہیں جن میں 21,6672 لڑکے اور 2828,812 لڑکیاں شامل ہیں۔

دوسری جانب مجموعی طور پر 45 لاکھ 45 ہزار 537 طلباء و طالبات ہائی اسکول کی تعلیم سے محروم ہیں، طلباء کی تعداد 23 لاکھ 6 ہزار 882 اور طالبات کی تعداد 22 لاکھ 38 ہزار 655 ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ہائر سیکنڈری کے مجموعی طور پر 59 لاکھ 50 ہزار 609 طلباء تعلیم سے محروم ہیں جن میں 29 لاکھ 92 ہزار 570 طلباء اور 29 لاکھ 58 ہزار 49 طالبات تعلیم سے محروم ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+