خیبرپختونخوا حکومت کا وزیراعلیٰ کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
- 10, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : خیبرپختونخوا حکومت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما مشال یوسفزئی نے اسلام آباد پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس نے اغوا کیا ہے۔بیان میں مشال یوسفزئی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رہے ہیں۔
اس سے قبل خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا تاہم سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے علی امین کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں اسمبلی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقاریر کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
تبصرے