مفت بائیک دینے کا اعلان، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

موٹر سائیکلیں

نیوز ٹوڈے :    حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یتیم طلباء کو موٹر سائیکلیں مفت دی جائیں گی۔یہ پروگرام طلباء کو موٹر سائیکلوں کی بلاسود قسطوں پر خریداری فراہم کرنے کے حکومتی منصوبے کا حصہ ہے۔ اس کی نگرانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں حال ہی میں متعلقہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نوجوان طلبہ کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کے پروگرام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا اور اس پورے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مکمل کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں موٹر سائیکلیں تقسیم کی جا سکیں۔ وزیر اعلیٰ کے اعلان اور ہدایات کے مطابق صوبے میں طلباء کو موٹرسائیکلیں فراہم کرنے کی سکیم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں گیارہ یونیورسٹیوں میں بوتھ بنائے گئے ہیں تاکہ درخواستوں کی پراسیسنگ تیزی سے مکمل کی جا سکے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے یہ بھی کہا کہ طلباء کو الیکٹرک موٹر سائیکلیں فراہم کرنے کا ایک بنیادی مقصد ماحولیاتی آلودگی کے گراف کو نیچے لانا ہے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+