ملازمین کی تنخواہوں سے ٹیکس کٹوتی کی شرح میں اضافہ، اہم خبر

ملازمین کی تنخواہ

نیوز ٹوڈے :   رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے ٹیکس ہدف پورا کرنے کے ساتھ ساتھ گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 20 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 22 فیصد اضافہ کیا ہے۔ ملازمین اور افسران پر عائد ٹیکسوں کی شرح میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق گریڈ 1 کے سرکاری ملازمین کی سالانہ تنخواہ میں 47 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جو تقریباً 4 ہزار روپے ماہانہ بنتا ہے۔ گریڈ 2 کے سرکاری ملازمین کی سالانہ تنخواہ میں 62 ہزار، گریڈ 3 کی سالانہ تنخواہ میں 64 ہزار، گریڈ 4 کی تنخواہ میں 68 ہزار، گریڈ 8 کے ملازمین کی تنخواہ میں 1 لاکھ، گریڈ 11 کے ملازمین کی سالانہ تنخواہ میں 1 لاکھ 5 ہزار روپے شامل ہیں۔ 

سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ افسران کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا گیا، دستاویز کے مطابق اس اضافے کے بعد گریڈ 13 کے کے افسران کی سالانہ تنخواہ میں ایک لاکھ 21 ہزار روپے یعنی ماہانہ 10 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا۔

گریڈ 16 کے افسران کی تنخواہ میں 1 لاکھ 65 ہزار روپے، گریڈ 17 کے افسران کی تنخواہ میں 1 لاکھ 81 ہزار روپے، گریڈ 18 کے افسران کی تنخواہ میں 2 لاکھ 50 ہزار روپے، گریڈ 19 کے افسران کی تنخواہ میں 3 لاکھ 32 ہزار روپے شامل ہیں۔ ملازمین روپے گریڈ 20 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 4 لاکھ 55 ہزار روپے، گریڈ 21 کے ملازمین کی تنخواہ میں 5 لاکھ 77 ہزار روپے جبکہ گریڈ 22 کے افسران کی سالانہ تنخواہ میں 6 لاکھ 86 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

حکومت نے ٹیکس کی شرح میں بھی اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد 6 لاکھ سالانہ تنخواہ والے ملازمین سے کوئی ٹیکس نہیں لیا جائے گا جب کہ 8 لاکھ سالانہ تنخواہ والے ملازمین سے 5 ہزار روپے زیادہ وصول کیے جائیں گے۔

10 لاکھ سالانہ تنخواہ لینے والوں سے 65 ہزار روپے کی بجائے 90 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے اور 16 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ والے سے 10 ہزار روپے سے زائد وصول کیے جائیں گے۔ جبکہ 25 لاکھ تنخواہ لینے والوں پر 1 لاکھ 87 ہزار روپے کی بجائے 2 لاکھ 55 ہزار روپے سالانہ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+