اسلام آباد پولیس نے لیگی ایم این اے کو پی ٹی آئی کا سمجھ کر روک دیا

رہنماؤں کی گرفتاری

نیوز ٹوڈے :    شہراقتدار میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد پولیس نے شرافضل مروت، شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرلیا۔

ایسے میں پارلیمنٹ کے باہر اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب پولیس نے مسلم لیگ کے ایم این اے کو پاکستان تحریک انصاف کا ایم این اے سمجھ کر روک دیا۔ این اے شائستہ جدون نے اپنی گاڑی کی کھڑکی نیچے کی اور کہا کہ میں مسلم لیگ (جی) میں ہوں، وہاں موجود صحافی اور پولیس اہلکار ہنس پڑے۔

اس ساری صورتحال پر ایم این اے شائستہ جدون خود بھی ہنسنے لگیں جس کے بعد پولیس نے انہیں جانے دیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+