محکمہ وائلڈ لائف نے مونال اور لامونٹانا کو اپنے قبضے میں لے لیا

مونال

نیوز ٹوڈے :   اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مونال اور لامونٹانا ریسٹورنٹس کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ترجمان وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق مونال اور لامونٹانا ریسٹورنٹس کا قبضہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حاصل کیا گیا تھا جس کے مطابق محکمہ جنگلی حیات اور ضلعی انتظامیہ نے مونال اور لامونٹانا کو سیل کر دیا ہے۔

 ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق دونوں ریسٹورنٹس سے متعلق لائحہ عمل کا تعین سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنی گزشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ 11 ستمبر سے وائلڈ لائف بورڈ مونال کا کنٹرول سنبھالے، سی ڈی اے اور پولیس کی مدد سے اس پر قبضہ کرے اور ریسٹورنٹس کی طرف جانے والی سڑکیں بند کردیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ریسٹورنٹ کی عمارتوں کو جنگلی حیات کو پریشان کیے بغیر گرایا جائے، ریسٹورنٹ کی جگہ کو کس طرح استعمال کیا جائے، اس بارے میں جنگلی حیات کے ماہرین سے مشاورت کی جائے۔ کیا وہاں پانی کے لیے مصنوعی جھیل بنائی جا سکتی ہے؟

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+