وزیراعظم سن لیں، ریلیف نہ دیا گیا تو عوام بجلی اور گیس کے بل نہیں دیں گے، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی

نیوز ٹوڈے :   امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی کے بلوں میں اضافہ کرکے عوام سے قربانی مانگ رہی ہے۔ وزیراعظم سن لیں، حکومت نے ریلیف نہ دیا تو عوام بجلی اور گیس کے مہنگے بل ادا نہیں کریں گے۔راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مطالبات کے لیے دیے گئے 45 دن پورے ہونے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی نے 14 روزہ دھرنے کی میزبانی میں بڑا کردار ادا کیا، حکومت نے ہمیں 45 دن دیے، اب حکومت کے پاس 13 سے 14 دن ہیں، 14 روپے کے ریلیف سے پنجاب میں کچھ نہیں ہوگا، جاگیرداروں پر۔ کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا، پاکستان میں اشرافیہ نے وسائل پر قبضہ کر رکھا ہے، لوگ بجلی کے لیے ہزاروں ارب روپے ادا کرتے ہیں جو ان کے لیے پیدا نہیں ہوتی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہو، پیپلز پارٹی کی یا پی ٹی آئی کی، سب نے عوام کا خون چوسا ہے۔ عوام پر پیٹرول اور الیکٹرک بم گرانے والے کون ہیں؟ 

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے مطالبات اپنی جگہ، حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے، آئی پی پیز کے ٹھیکے ختم کرے، ہم نے پہلے بھی شٹر بند کیے تھے، اب پہیے جام کریں گے، وزیراعظم سن لیں۔ اگر حکومت ریلیف دیتی ہے۔ اگر نہ دیا گیا تو عوام بجلی اور گیس کے مہنگے بل ادا نہیں کریں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+