پاکستانی نرسوں کو جعلی دستاویزات پر سعودی عرب کس نے بھیجا؟

نرسوں کو سعودی عرب

نیوز ٹوڈے :  جعلی دستاویزات پر 92 نرسوں کو سعودی عرب بھیجنے والوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے جعلی دستاویزات پر سعودی عرب کی 92 نرسوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز غلام فرید اور میاں ذوالفقار کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے متعلقہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے، جعلی دستاویزات اپ لوڈ کرنے پر اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔ بیورو آف امیگریشن قانون کی خلاف ورزی پر الگ سے کارروائی کی ہدایت کی گئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزارت اوورسیز پاکستانیز نے ایف آئی اے کو متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کے لیے خط لکھ دیا تھا۔ گزشتہ سال ان نرسوں کو جعلی دستاویزات کے ذریعے سعودی عرب بھیجا گیا تھا تاہم سعودی عرب نے تمام نرسوں کو ڈی پورٹ کر دیا تھا۔ملک بدری کے بعد معاملہ پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کردیا گیا اور وزیراعظم نے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+