پنشن رولز میں اہم تبدیلیاں: سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر
- 12, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر، پنشن رولز میں بڑی تبدیلیاں نافذ کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پنشن میں 3 ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیملی پنشن کو 10 سال تک محدود کر دیا گیا ہے، پنشنر کی موت کے بعد پنشن صرف ورثاء کو منتقل کی جا سکے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مرحوم پنشنر کی شریک حیات کی وفات کے بعد پنشن 10 سال تک ملے گی اور مرحوم پنشنر کا بچہ معذور ہونے کی صورت میں تاحیات پنشن کا حقدار ہوگا۔وزارت خزانہ نے کہا کہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی حوصلہ شکنی کی جائے گی، قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی پنشن پر 3 فیصد کی شرح سے کٹوتی کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ 60 سال تک کی بقیہ سروس پیریڈ پر 3 فیصد کٹوتی وصول کی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سول آرمڈ فورسز کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ پر کٹوتی کی مجموعی شرح 20 فیصد ہوگی۔
تبصرے