لاہور جلسہ کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا، وزیر خوراک کے پی ظاہرطورو
- 13, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ لاہور جلسہ کو کسی کا باپ نہیں روک سکتا، رانا ثناء اللہ گیم کھیلنا چھوڑ دیں۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سنگ جانی جلسہ میں لاہور جلسے کے بارے میں جو کہا اس کے بعد وہ اٹک پل سے آگے نہیں آئے۔جس کے جواب میں خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہرشاہ طور نے کہا کہ لاہور کے جلسے کو کسی کا باپ نہیں روک سکتا، رانا ثناء اللہ ڈرامہ بازی بند کریں۔
ظاہر شاہ طور نے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی پر صوبے میں افراتفری اور بدنظمی پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گورنر وزیراعلیٰ کے خلاف بیانات دینا بند کریں، وزیراعلیٰ جب چاہیں گورنر ہاؤس کو تالہ لگا سکتے ہیں۔
تبصرے