وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس اہلکاروں پر باڈی کیمز لگانے کا حکم
- 13, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر پولیس اہلکاروں پر باڈی کیمز لگانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔
مریم نواز نے ہدایت کی کہ پولیس آپریشن، انویسٹی گیشن اور ٹریفک ونگ کے اہلکاروں پر باڈی کیمز لگائے جائیں گے جب کہ ڈیوٹی کے دوران سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز… پنجاب پولیس کے حکم پر باڈی کیمرے لگانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، باڈی کیم لگانے کا مقصد پولیس کے رویے کو بہتر بنانا اور مانیٹرنگ کو یقینی بنانا ہے۔
تبصرے