جج کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام، عمران ریاض سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
- 13, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : سوشل میڈیا پر جج کے خلاف مہم چلانے پر عمران ریاض خان سمیت 8 افراد کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ جج کے بھتیجے احمد صدیق کی شکایت پر پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔کیس میں خیبرپختونخوا کے اینٹی کرپشن ایڈوائزر مصدق عباسی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں احمد صدیق نے کہا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر اپنے چچا کے خلاف منفی بیان دیا، ان کے چچا عدلیہ کے رکن ہیں جن پر کرپشن کا الزام ہے۔ایف آئی آر میں مجاہد علی شاہ، اللہ نواز، سہیل احمد، عمر صدیق، صدیق انجم اور طارق سلیم کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
تبصرے