فیصل واوڈا کا عمران خان کے بارے میں بڑا دعویٰ
- 13, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : سینئر سیاسی رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 21 ستمبر کو جلسہ نہیں ہوگا، ریلی نہیں نکال سکتے، وزیراعظم، اسپیکر اور آئی جی کو گرفتاری کا کچھ پتہ نہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی بانی جیل سے باہر آئے تو ان کی کہانی ختم، پی ٹی آئی بانی کا جیل میں رہنا ان کے فائدے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ جنرل فیض سارا ملبہ پی ٹی آئی کے بانی پر ڈالیں گے۔ بہت کچھ سامنے آنا باقی ہے، مراد سعید دو بندوں کی جان والا طوطا ہے۔ فیصل واوڈا نے سوال کیا کہ مراد سعید کیوں چھپ رہے ہیں، سامنے کیوں نہیں آرہے؟ سینیٹر نے کہا کہ ریٹائرڈ جنرل فیض اور گنڈا پور کے درمیان ہونے والی گفتگو سامنے آئی ہے، گنڈا پور کے خلاف پرچہ درج ہوا، کارروائی کی جائے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ چار پانچ دن میں باہر سے اچھی خبریں آئیں گی۔ جیل توڑنے والے کیسے زندگی کی ضمانت دیں گے؟ انہوں نے کہا کہ علیمہ خان اپنے بھائی کے ساتھ بہت مخلص ہیں، پی ٹی آئی کے تمام لوگ اپنا پیسہ بیچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علی امین کو گرفتاریوں پر بات کرنی چاہیے تھی۔ پی ٹی آئی کے بانی بعض اوقات کچھ بیانات دیتے ہیں۔ کبھی گنڈا پور سے ناواقف ہیں اور کبھی اس کی حمایت کرتے ہیں۔ اس سے قبل گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کسی کا باپ پی ٹی آئی کے بانی کو گرفتار نہیں کرسکتا۔ اب وہ کہہ رہے ہیں کہ کسی کا باپ فوجی ٹرائل نہیں کر سکتا۔
تبصرے