پی ٹی آئی نے احتجاج کیوں ملتوی کیا؟ وجہ سامنے آگئی
- 13, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہمیں ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آئین میں ترمیم کی جائے، ہم نہیں ہونے دیں گے، آئین میں ترمیم کرکے مفاد پرستوں کو بتائیں کہ یہ طریقہ درست نہیں، آپ چاہتے ہیں کہ سب کی عمریں بڑھائی جائیں، تو آپ کہہ سکتے ہیں کہ پارلیمنٹ نے اس میں ترمیم کی، اب میں مزید تین سال خدمت کروں گا۔
ہمارے انتخابی نشان اور ہماری تمام درخواستوں کا کیا ہوا؟ اس سب کے باوجود ہم مر نہیں رہے، بڑھ رہے ہیں۔ جلسہ اس لیے منسوخ کیا گیا کیونکہ عمران خان کی توجہ لاہور کے جلسے پر تھی۔ ہم اس وقت احتجاج کے مراحل میں ہیں، ملک میں قانون اور آئین کی دھجیاں اڑانے نہیں دیں گے، جس انداز میں دھمکا ڈرا کے آئین میں ترمیم کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یہ آئین میں ترمیم کا طریقہ نہیں، آپ آئین میں ترمیم کرکے سب کی عمریں بڑھانا چاہتے ہیں، آئین میں ترمیم کرکے مفاد پرستوں کو کہتے ہیں، یہ آئین میں ترمیم کا طریقہ نہیں، یہ کہنے کا طریقہ نہیں ہے۔ کہ پارلیمنٹ نے اس میں ترمیم کی۔ ہاں میں مزید تین سال خدمت کروں گا، یاد دلاتا رہوں گا کہ آپ کی آئینی ترمیم کے لیے کیا حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
تبصرے