اپوزیشن کے ساتھ ہیں یا حکومت کے ساتھ؟ مولانا فضل الرحمان نے واضح کر دیا
- 13, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیں یا اپوزیشن کے ساتھ، یہ جلد پتہ چل جائے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو چار دن کی بات ہے سب کو پتہ چل جائے گا کہ میں کہاں کھڑا ہوں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی ایسا سوال کرے جس میں کوئی منطق ہو۔ میرا اپنا ایک اصولی موقف ہے، میں نے پارلیمنٹ میں تفصیلی بات چیت کی ہے۔
تبصرے