پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

وزیر اعظم شہباز شریف

نیوز ٹوڈے :    تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ احتجاج کرنے والے ارکان کو پارلیمنٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

علی ظفر نے وزیراعظم شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت، آئین اور آزادی احتجاج کے تابوت میں یہ آخری کیل ہے، انقلاب کے لیے تیار ہوجائیں۔ دوسری جانب (ن) لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ فصل ہے جو آپ نے بوئی اور ہم کاٹ رہے ہیں، آپ کے ساتھ جو ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو انقلاب نہیں آنے دیں گے، پاکستان کو انقلاب کو روکنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو پارلیمنٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جن میں شیر افضل مروت، بیرسٹر گوہر اور زین قریشی شامل تھے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+