عمران خان کا علی امین گنڈا پور کو تھپڑ کام کر گیا، پی ٹی آئی کے ناراض رہنما خاموش
- 16, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد ناراض رہنماؤں نے خاموشی اختیار کر لی۔ ناراض رہنما اور برطرف صوبائی وزیر شکیل خان نے کہا کہ سابق صدر عارف علوی نے وزیر اعلیٰ کے خلاف بیان دینے سے منع کیا ہے، پارٹی مشکل وقت سے گزر رہی ہے، اس لیے تمام اختلافات کو پس پشت ڈال دیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جن رہنماؤں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف بیانات دیئے تھے، ان کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد عمران خان نے عاطف خان، جنید اکبر اور شکیل خان کو بھیجا۔ کوبیان دینا منع تھا۔
واضح رہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات شکیل احمد خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پر محکمے میں مداخلت اور بیڈ گورننس کا الزام لگاتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
شکیل خان کی کابینہ سے برطرفی پر عاطف خان، جنید کبار نے وزیراعلیٰ کے خلاف بیان دیا تھا جب کہ شکیل خان نے خود بھی علی امین گنڈا پور کے خلاف بیانات دیے تھے۔
تبصرے