باہمی تعاون سے ہی ہم جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کر سکتے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم

نیوز ٹوڈے :    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔شہباز شریف نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت کا آئینی اقدار، جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کا عزم غیر متزلزل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جمہوری اقدار کا نفاذ ہمارے قومی رویے کی عکاسی کرتا ہے، ہم منصفانہ، مساوی اور جامع عالمی معاشرے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، باہمی تعاون سے ہی ہم جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ جمہوری عمل میں تعطل کی وجہ سے سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران پیدا ہوا۔احسن اقبال نے کہا کہ ہم سب کو جمہوری عمل کے فروغ اور معاشی ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا، ترقی کے کسی بھی شعبے میں آج پاکستان عالمی مقابلے میں بہت پیچھے ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں محنت، جدت، معیار اور علم پر مبنی معیشت کو فروغ دینا ہے۔ ہم 2035 تک پاکستان کو 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس عمل کی تکمیل کے لیے جمہوری استحکام اور پالیسیوں میں تسلسل کی ضرورت ہے، جمہوری عمل کو ترقی کے ساتھ مربوط کرنا ہوگا، یہی بقا اور کامیابی کا راستہ ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+