قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
- 16, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے: حکومت کی جانب سے آئین میں ترمیم کی کوششیں جاری ہیں، اس سلسلے میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب کر لیے گئے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک منظور کی گئی تھی۔ اسے کل تک ملتوی کردیا گیا، دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس بھی آج صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج رات شروع ہونے کے بعد مختصر کارروائی کے بعد ملتوی کر دیا گیا۔
تبصرے