مجوزہ آئینی ترامیم ایوان میں پیش نہ ہو سکیں، نواز شریف واپس لاہور چلے گئے

نواز شریف

نیوز ٹوڈے:    مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اسلام آباد سے دوبارہ لاہور کے لیے روانہ ہو گئے۔قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا تو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس کی تحریک پیش کی گئی جسے ایوان نے منظور کر لیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا اور مجوزہ آئینی ترامیم ایوان میں پیش نہ ہو سکیں۔قبل ازیں اسپیکر چیمبر کے ذرائع کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش نہیں کی جائیں گی، اس لیے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تاہم اجلاس ملتوی ہونے کے بعد صدر مسلم لیگ ن نواز شریف دوبارہ لاہور روانہ ہو گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف آئینی ترامیم پر ووٹنگ کی صورت میں پیر کو دوبارہ اسلام آباد آئیں گے۔یاد رہے کہ اتوار کو نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد آئے تھے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+