علی امین گنڈا پور کا لاہور جلسے کے حوالے سے بڑا اعلان

علی امین گنڈا پور

نیوز ٹوڈے :    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس پشاور میں  19 ستمبر کو ہوگا، اجلاس میں لاہور جلسے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے قافلوں کی قیادت وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کریں گے۔

قبل ازیں پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے آئینی ترامیم کے حوالے سے علی امین نے کہا کہ یہ آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ ہے اور ہم اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+