پیپلز پارٹی کس کے ساتھ ہے؟ معاملہ الجھ گیا

پاکستان پیپلز پارٹی

نیوز ٹوڈے :   پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر ہم اور مولانا فضل الرحمان مجوزہ آئینی ترمیم پر متفق ہو گئے تو حکومت کو آگاہ کر دیں گے۔بلاول بھٹو  نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، وفد میں خورشید شاہ، نوید قمر، جمیل سومرو اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب شامل تھے۔

خورشید شاہ نے اسلام آباد میں فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد انہوں نے پارٹی رہنما نوید قمر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل سے آئینی ترمیم پر بات ہو رہی ہے اور بل آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بل لا رہے ہیں ان میں سے کچھ چیزیں نکال دی گئی ہیں۔ وہ اس بل کے لیے آئے تھے۔ ملک و قوم اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے قانون سازی کرنا ہمارا حق ہے، ہمیں اس سے کوئی نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا ہے، جب مولانا صاحب اور ہم متفق ہوں گے تو  بتائیں گے۔ ہم آتے رہے ہیں اور آتے رہیں گے، یہ ملاقاتیں ہوتی رہیں گی، جو بل ہم لا رہے تھے اسے بتایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج ان باتوں پر بیٹھنے آئے ہیں جن پر ہم سب متفق ہیں۔ تمام جماعتوں سے بات کریں گے اور بل پارلیمنٹ میں لائیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+