گرفتار پی ٹی آئی رہنما کی اہلیہ کا بیان بھی سامنے آگیا
- 18, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : لاہور پولیس کے ہاتھوں پی ٹی آئی کے رکن آزاد کشمیر اسمبلی غلام محی الدین دیوان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنما کی اہلیہ کا بیان بھی سامنے آگیا۔
واضح رہے کہ غلام محی الدین دیوان منہاج القرآن کی میلاد کانفرنس میں شریک تھے۔ غلام محی الدین کو میلاد کانفرنس میں شرکت سے واپسی کے بعد گرفتار کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے مطابق غلام محی الدین اس وقت تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔ وہ بھی مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن غلام محی الدین دیوان کی اہلیہ صبا دیوان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کو گزشتہ رات اغوا کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ربیع الاول کے موقع پر وہ مختلف تقاریب میں شریک ہوتے ہیں، گزشتہ رات گھر نہیں آئے اور صبح فون کیا کہ مجھے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ صبا دیوان نے کہا کہ غلام محی الدین اس وقت سب تھے۔ وہ مقدمات میں ضمانت پر ہیں، ابھی تک ان کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ہم گھبرانے والے نہیں، بانی پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔
تبصرے