پاکستان اور روس توانائی، تجارت، ثقافتی اور تعلیمی تعاون کو وسعت دینے اور فروغ دینے پر متفق

پاکستان اور روس

نیوز ٹوڈے :   نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس نے توانائی، تجارت، ثقافتی اور تعلیمی تعاون کو مزید وسعت دینے اور فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک کا بین الاقوامی فورمز پر مختلف امور پر اتفاق رائے ہے۔

اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں روسی نائب وزیراعظم الیکسی ورچوک کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ روس کے مسلم دنیا اور او آئی سی کے رکن ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔ 

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان برکس میں شامل ہونے کی کوشش کر رہا ہے تاہم برکس کا رکن بننے کا طریقہ کار ہے جسے پاکستان پورا کرے گا تاہم برکس کی رکنیت اکثریتی فیصلے سے نہیں اتفاق رائے سے ہوتی ہے۔اس موقع پر روس کے نائب وزیراعظم الیکسی ورچوک نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کو نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور اور یوریشین اکنامک یونین میں شمولیت کے فوائد سے آگاہ کیا ہے۔

روس کے نائب وزیراعظم الیکسی ورچوک نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان نے برکس میں شمولیت کے لیے درخواست دی ہے۔روسی نائب وزیراعظم نے کہا کہ ان کے ساتھ آنے والے وفود پاکستانی حکام سے مختلف شعبوں میں تعاون پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+