بلاول بھٹو اور محسن نقوی ایک ہی مسودے پر مولانا فضل الرحمان سے بات کر رہے ہیں، خواجہ آصف

بلاول بھٹو اور محسن نقوی مولانا فضل الرحمان

نیوز ٹوڈے :   وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور محسن نقوی مولانا فضل الرحمان سے ایک ہی مسودے پر بات کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی آئینی ترامیم کے حوالے سے مسودے پر کام کر رہی ہیں اور حکومت کے پاس بھی مسودہ موجود ہے، تینوں مسودوں پر مذاکرات ہوں گے اور متفقہ مسودہ بنایا جائے گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کے ملٹری کورٹ ٹرائل کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

مقبوضہ کشمیر کے انتخابات پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے انتخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کا اتحاد جیت سکتا ہے۔ امید ہے کہ کانگریس اپنے وعدے کے مطابق دفعہ 370 اور 35-A کو بحال کر سکتی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+