کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی سے متعلق وزیر دفاع کے بیان نے بھارتی میڈیا میں آگ بھڑکا دی
- 20, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیر دفاع خواجہ آصف کا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی سے متعلق بیان بھارتی میڈیا میں آگ بگولہ ہو گیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے 370 اور 35-A کی بحالی پر انڈین کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پاکستان کے ایک پیج پر ہونے کے حوالے سے بیان دیا۔
کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے حوالے سے خواجہ آصف کے بیان کے بعد پورے بھارت میں آگ لگ گئی اور بھارتی میڈیا میں بھی نریندر مودی نے خواجہ آصف کا ذکر کیا۔آج کے پروگرام میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن اور اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف بھی مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ایک پیج پر آگئیں۔ شاید یہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔
نون لیگ اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں گے۔
تبصرے