مولانا فضل الرحمان اپنے عہدے پر برقرار رہے تو آئینی ترمیم کا کیا بنے گا؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

مولانا فضل الرحمان

نیوز ٹوڈے :    تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنے موقف پر قائم رہے تو آئینی ترمیم کا معاملہ کھٹائی میں پڑ جائے گا۔مولانا فضل الرحمان کے بغیر آئینی ترمیم کا پاس ہونا ناممکن ہے، نظام کی بہتری کے لیے اصلاحات ہمیشہ مشاورت سے کی جاتی ہیں، لیکن جب کوئی سازش ہوتی ہے تو چیزوں کو خفیہ رکھا جاتا ہے، حکومت کی جانب سے لائی گئی ترامیم عدلیہ کو کنٹرول کرنے کی کوشش تھی۔

جو کہ فی الحال ناکام ہو چکی ہے، ججز کی تقرری کا مکمل اختیار ٹریژری بنچوں کو نہیں دیا جا سکتا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق نے سوال کیا کہ کیا اس وقت آئینی ترمیم کا معاملہ تلپٹ گیا ہے؟ شہزاداقبال نے کہا کہ حکومت آئینی ترمیم کے ذریعے چیف جسٹس آف پاکستان کو مزید متنازع بنا رہی ہے، سپریم کورٹ سے اختیارات لے کر آئینی عدالت کو دیئے جا رہے ہیں

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+