جے یو آئی کے رہنما کے بلاول بھٹو سے منسوب بیان پر پیپلزپارٹی کا ردعمل

شازیہ مری

نیوز ٹوڈے :   جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کے بلاول بھٹو سے منسوب بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے غلط بیان دیا، ہمیں ان کے بیان پر تشویش ہے۔

 شازیہ مری نے کہا کہ ہم مذاکرات میں نہ صرف مولانا فضل الرحمان بلکہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں اور حکومت کو تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لینے کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کوئی غلط فہمی ہوئی ہے، ایسا بیان دینا نامناسب ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سینیٹر کامران مرتضیٰ نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں جو پہلا ڈرافٹ دیا گیا تھا وہ ووٹنگ سے پہلے آدھی رات کو دیا گیا تھا۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ کچھ ہی دیر بعد بلاول بھٹو آئے تو انہوں نے بلاول بھٹو کے سامنے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ میرے بھی تحفظات تھے لیکن یہ مجبوری تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بلاول کو کہا کہ آپ مجبور ہوں گے، ہم نہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+