جس جماعت نے فہرست نہیں دی وہ مخصوص نشستوں کے لیے اہل نہیں، ن لیگ کی الیکشن کمیشن سے اپیل

الیکشن کمیشن

نیوز ٹوڈے :   پاکستان مسلم لیگ ن نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن اعلان کرے کہ جس سیاسی جماعت نے مخصوص نشستوں کی فہرست نہیں دی وہ مخصوص نشستوں کے لیے اہل نہیں۔مسلم لیگ ن نے موقف اپنایا کہ پارلیمنٹ نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی ہے، ترمیم کا اطلاق ماضی سے ہے، پارٹی الحاق کا سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والے ارکان کو آزاد رکن قرار دیا جائے۔

دوسری جانب مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے اجلاس بلا کر سپریم کورٹ کے حکم اور پارلیمنٹ کی قانون سازی کا جائزہ لیا۔ الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور ممبر لاء ونگ نے شرکت کی۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کو آئینی اور قانونی ماہرین نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر بریفنگ دی۔واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن ایکٹ کے تحت مخصوص نشستیں مختص کرنے کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو خط بھی لکھا ہے۔

 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+