ججز نے ابھی تفصیلی فیصلہ نہیں لکھا اور اقلیتی نقطہ نظر سامنے آ چکا ہے، شعیب شاہین
- 23, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا وضاحتی فیصلہ الیکشن کمیشن کی بدنیتی کی وجہ سے جاری کیا گیا۔ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فل کورٹ کے 8 ججز نے مخصوص نشستوں پر وضاحتی فیصلہ دیا۔ ججوں نے ابھی تفصیلی فیصلہ نہیں لکھا اور اقلیتی نقطہ نظر سامنے آچکا ہے۔
شعیب شاہین نے کہا کہ جب درخواست دائر کی گئی، ریکارڈ منگوائیں گے تو پتہ چلے گا۔ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے میں غیر معمولی وضاحت پر سوالات جائز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن جماعتوں نے کہا تھا کہ وہ مخصوص نشستیں نہیں مانگ رہے ہیں انہیں دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری نہیں کرتا تب تک یہ ’’سٹیٹس کو‘‘ رہتا ہے اور بہتر ہوگا کہ تفصیلی فیصلے کے بعد نظرثانی اپیل میں معاملہ عدالت میں ہی حل کیا جائے۔
تبصرے