راول ڈیم پانی سے بھر گیا، عوام کے لیے اہم اعلان

راول ڈیم

نیوز ٹوڈے :   راول ڈیم بھرنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔راول ڈیم میں پانی کے ذخائر کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی جس کے بعد انتظامیہ نے ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راول ڈیم کے سپل ویز آج (پیر) صبح 6 بجے کھولے جائیں گے۔ انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر جاری کر دی ہیں اور شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ ندی نالوں پر جانے سے گریز کریں اور نشیبی علاقوں کے مکین احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 16 پر رابطہ کریں، سامان اور مویشیوں کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی تیاری مکمل ہے۔ اور دریاؤں اور پلوں کی کڑی نگرانی جاری رہے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+