گنڈا پور نے اٹک کراس کر کے چیلنج پورا کیا، اب عمران خان کی رہائی کو کوئی نہیں روک سکتا، بیرسٹر سیف
- 23, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے تمام رکاوٹوں کو عبور کرکے اور پنجاب اور لاہور کا سفر کرکے اپنا چیلنج پورا کیا۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ خواجہ آصف اور عطا تارڑ اٹک کراس کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے، وزیراعلیٰ نے بھی اٹک کراس کر کے لاہور اور پنجاب بھر کا سفر کیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جلسہ گاہ پہنچے، گنڈا پور نے چیلنج پورا کیا تو رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک بلاک کردی گئی اور مینڈیٹ چوروں نے گنڈا پور پہنچنے سے پہلے ہی ریلی ختم کردی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ کل پورا پاکستان بانی پی ٹی آئی کے لیے نکلا، اب عمران خان کی رہائی کو کوئی نہیں روک سکتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ مقررہ وقت (6 بجے) ختم ہونے کے بعد پولیس نے جلسہ گاہ کی لائٹس اور ساؤنڈ سسٹم بند کر کے رہنماؤں کو سٹیج سے ہٹا دیا تھا اور جلسے کے بعد علی امین ختم پنڈال میں پہنچے۔
تبصرے