اب وعدے پورے کرنے کا وقت ہے، 2028 میں جلسہ کریں گے: وزیراعظم

وزیراعظم

نیوز ٹوڈے :     وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی افراتفری میں قوم اور ملک کا بہت وقت ضائع ہوا، مزید وقت ضائع کرنا ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔

لندن سے جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے سخت محنت کی جائے، جلسے 2028 میں ہوں گے، جلسوں کے لیے گراؤنڈ بھرنے کی کوشش کرنے کی بجائے وہاں پر عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام کی معاشی حالت بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گالی، گولی، انتشار اور فساد سے نہ معیشت سدھرے گی اور نہ ہی معاشرہ، انتشاری سیاست کو مسترد کرتے ہوئے عوام نے معاشی پالیسیوں کو بہتر بنانے کو ترجیح دی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی ہلچل کا مقصد عوام کو ریلیف دینے کے عمل کو متاثر کرنا، برآمدات میں اضافہ، روپے کا استحکام، ترسیلات زر میں اضافہ اور شرح سود میں کمی، یہ سب معاشی ترقی کے واضح ثبوت ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+