وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے
- 24, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔
وزیراعظم اپنے پانچ روزہ دورہ امریکہ کے دوران مختلف اجلاسوں میں شرکت کریں گے اور 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف دوست ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، عالمی بینک کے صدر اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کی 28 ستمبر کو لندن کے راستے وطن واپسی متوقع ہے۔
تبصرے