یکم اکتوبر سے نان فائلرز کے خلاف بڑی کارروائی کی تیاری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو

نیوز ٹوڈے :   فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے یکم اکتوبر سے نان فائلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر لاکھوں نان فائلرز کو حتمی ٹیکس نوٹس جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جبکہ موبائل سمز، بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ نان فائلرز کے بیرون ملک جانے پر پابندیاں لگ سکتی ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق نان فائلرز کے لیے جائیداد اور گاڑیوں کی خرید و فروخت پر پابندی کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ پہلی سہ ماہی کے شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے انفورسمنٹ اقدامات میں تیزی لائی جائے گی۔

ایف بی آر نے رواں مالی سال کے انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں سے دگنا ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ریٹیل، ہول سیل، ٹرانسپورٹ، رئیل اسٹیٹ، تعمیرات، صحت اور تعلیم سمیت 10 بڑے شعبوں سے اربوں روپے ٹیکس وصول کرنے کا منصوبہ ہے۔ ایف بی آر کے پاس شہریوں کے لین دین کا مکمل ریکارڈ موجود ہے، ٹیکس چوری یا غلط معلومات پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+