امیر جماعت اسلامی نے ایک بار پھر لانگ مارچ کا عندیہ دے دیا

حافظ نعیم الرحمان

نیوز ٹوڈے :   امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت سے تحریری معاہدے کے 45 روز بعد ایک بار پھر لانگ مارچ کا عندیہ دے دیا۔

کراچی میں ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے ساتھ معاہدہ کرنے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان منگل کو منصورہ لاہور میں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہم مطالبات کے حق میں ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کر چکے ہیں، اب پہیہ جام ہڑتال اور اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے آپشن موجود ہیں، اس کے علاوہ ہم بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کی اپیل بھی کر سکتے ہیں۔ 

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہوئی ہے، اور 70 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، لیکن عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا، حکومت چاہے تو پیٹرول کی قیمت 150 روپے فی لیٹر تک کم کر سکتی ہے۔ .

ارحیت کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے، اس لیے یکم اکتوبر سے 7 اکتوبر تک غزہ اور فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا اور تاریخی غزہ ملین مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔ 6 اکتوبر کو کراچی میں...

انہوں نے کہا کہ ہم 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں مارچ کریں گے، 12 بجے پورے ملک کے عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے اور اسرائیل کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔آخر میں حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 7 اکتوبر کو یوم احتجاج سرکاری طور پر منایا جائے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+