چھبیس ستمبر سے یکم اکتوبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، الرٹ جاری

بارش کا امکان

نیوز ٹوڈے :   26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، سندھ کے بعض علاقوں میں 26 ستمبر سے 28 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

شدید بارشوں سے پنجاب کے شہری علاقوں میں طغیانی کا خطرہ، کے پی کے شہروں نوشہرہ اور پشاور میں طغیانی کا خدشہ ہے، مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ ،چترال میں موسلادھار بارشوں کے باعث ہے-

دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، بارشوں سے رابطہ سڑکیں ٹوٹ سکتی ہیں یا بلاک ہو سکتی ہیں۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+