بجلی کی قیمتوں میں کمی؟ بڑی خبر آ گئی

بجلی کے نرخوں میں کمی

نیوز ٹوڈے :    وفاقی حکومت نے بجلی کے نرخوں میں کمی کا منصوبہ تیار کرلیا۔دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت ٹرانسمیشن سسٹم میں نقائص دور کرے گی، سسٹم کی خرابیاں دور کرنے سے ٹیرف میں 71 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی، دستاویز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ درآمدی کول پاور پلانٹس تھر کول پر منتقل کیے جائیں گے، تھر کے کوئلے کی منتقلی سے بجلی پیدا ہوگی۔

قیمت میں 2 روپے فی یونٹ کمی کی جائے گی۔ دستاویزات کے مطابق ملک میں ڈیڑھ لاکھ میں سے 12 لاکھ ٹیوب ویل ڈیزل پر چلتے ہیں، ٹیوب ویلوں پر سالانہ 3 ارب 23 ارب لیٹر ڈیزل خرچ ہوتا ہے، ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے سے 2 ارب 74 کروڑ روپے بچ جائیں گے۔حکومت بجلی سستی کرنے کے لیے آئی پی پیز سے بھی بات چیت کر رہی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+